وزن کنورٹر
من، سیر، تولہ، کلوگرام، گرام اور پاؤنڈ سب ایک جگہ، اُردُو میں
| یونٹ | کلوگرام میں | گرام میں |
|---|---|---|
| 1 تولہ | 0.01166 KG | 11.66 گرام |
| 1 چھٹانک | 0.0583 KG | 58.31 گرام |
| 1 سیر | 0.933 KG | 933 گرام |
| 1 من | 37.32 KG | 37,324 گرام |
| 1 کلوگرام | 1 KG | 1000 گرام |
| 1 پاؤنڈ | 0.4536 KG | 453.6 گرام |
وزن کنورٹر یہ ایک ایسا ٹول ہے کہ یہاں آپ کسی بھی اکائی کو کسی دوسری اکائی کے ساتھ تبدیل کرسکتے ہیں۔ زیادہ ترلوگ کلوگرام اور گرام ہی استمال کرتے ہیں۔ مگرپاکستان اوربھارت جیسے ممالک میں وہ ہی پرانے پیمانے من، سیر، تولہ اور چھٹانک آج بھی استمال ہوتے ہیں۔ خاص کر سونے، چاندی اور روز مرہ کی خریدوفروخت میں۔ یہ ٹول نئے، پرانے سب ہی پیمانوں کو باآسانی سمجھنے اور تبدیل کرنے کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔ مثلاً آپ توولہ کوگرام میں، کلو کو پاؤنڈ میں یا پھر من کو کلو وغیرہ میں باآسانی تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف حساب کتاب آسانی ہوتی ہے بلکہ وقت بھی بچتا ہے۔
اس وزن کنورٹر کو ہرطرح کے طبقے کے لیے ہی بنایا گیا ہے جس سے لوگوں کا فائدہ ہو۔ خاص کر طلبہ اور تاجروں حضرات کے لیے جو روزانہ حساب کتاب کرتے ہیں۔ اس ٹول کے ذریعے بغیر کسی الجھن کے صحیح مقدار سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔
یہ ٹول کس طرح استعمال کریں؟
اس ٹول میں آپ اپنی مرضی کا کوئی بھی عدد لکھ سکتے ہیں۔ جو کہ اوپر ایک خانہ دیا گیا ہے ساتھ ہی ایک لسٹ بھی موجود ہے جس میں مختلف اکائیاں شامل ہیں۔ اس لسٹ میں سے آپ کسی بھی اکائی کو منتخب کر سکتے ہیں جس سے آپ جس بھی عدد کی مقدارکو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اب سب سے پہلے آپ کو مقدار والے خانے میں کوئی عدد درج کرنا ہوگا پھر اس کے ساتھ جوموجود لسٹ میں سے اپنی مرضی کی اکائی منتخب کریں۔ اس کے بعد نیچے ایک دیے گئے بٹن دیا گیا ہے اس پر کلک کریں۔ تو فوراً آپ مرضی کے حساب سے اکائی کی مقدار تبدیل ہو جائے گی۔
پاکستانی روایتی وزن کے پیمانے
پاکستانی ثقاف میں وزن کے پیمانے برصغیر کی بہت ہی قدیم اور تاریخی پیمائش کے نظام سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ پیمانے آج بھی کئی علاقوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ خاص کر سونے، چاندی، اجناس اور روزمرہ کی خرید و فروخت میں۔ ان میں من، سیر، تولہ اور چھٹانک جیسے پیمانے شامل ہیں۔ جو مختلف مقداروں کو ناپنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ جدید دور میں اگرچہ کلوگرام اور گرام کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے مگر روایتی پیمانے آج بھی اپنی جگہ اہمیت کے حامل ہیں اور ماضی کی ثقافتی وراثت کی نمائندگی کرتے ہیں۔
ان پیمانوں کا کہاں کہاں استعمال ہوتا ہے؟
- سونا چاندی کے کاروبار میں
- ناپ تول میں جیسے گندم، چاول اور آٹا وعیرہ میں
- پرانے دور کی دکانوں اور منڈیوں میں
- دیہاتی علاقوں میں روایتی پیمانوں کا رواج
- زرعی اجناس کی تجارت میں من کا استعمال