UrduMove

مفت ٹول

اردو نام کا مطلب اور ڈیجیٹل کارڈ

اپنے نام کا مطلب، زبان، جنس اور خصوصیات جانیں اور خوبصورت ڈیجیٹل کارڈ بنائیں

🔍
مشہور نام کلک کریں
جنس
زبان / ماخذ
مذہبی اہمیت
نام کی مکمل تفصیل
مکمل مطلب
قرآنی ذکر
مشہور شخصیات
نام کی خصوصیت
ڈیجیٹل نام کارڈ بنائیں
رنگ منتخب کریں:
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
urdumove.com
نوٹ: یہ معلومات عام تحقیق اور اسلامی لغت کی بنیاد پر ہیں۔ ناموں کے معانی اور مطالب میں علاقائی اور لغوی فرق ہو سکتا ہے۔ کسی بھی نام کے حوالے سے مکمل تحقیق کے لیے کسی عالم دین یا اردو لغت سے رجوع کریں۔
اردو نام کا مطلب جاننے کے بارے میں

نام رکھنا ایک انسان کی شخصیت کا حصہ ہی نہیں بلکہ انسان کی اصل پہچان ہے۔ خاص کر جب اسلامی اور اردو نام رکھنا ہو تو پہلے نام کے مطلب کا پتا ہونا چاہیے۔ کیونکہ نام اپنے اندر خوبصورت معانی، ثقافتی روایات اور مثبت اقدار رکھتے ہیں۔ اسی لیے ماں باپ اپنے بچوں کے لیے ایک ایسا نام رکھ دیتے ہیں جس کا مطلب اچھا ہوتا۔ تلفظ آسان ہو اور اسلامی تعلیمات کے مطابق ہو۔

اس صفحے پر اردو نام کا مطلب جاننے کا ٹول آپ کو بہت سارے اردو اور اسلامی ناموں کے مطلب، اصل، جنس (لڑکا یا لڑکی) اور بھی بہت ساری بنیادی معلومات آسانی سے دے دیتا ہے۔ اگر آپ کسی نام کا مفہوم یا مطلب جاننا چاہتے ہیں یا ایک نومولود بچے/بچی کے لیے اچھا نام تلاش کر رہے ہیں تو یہ ٹول آپ کو نام تلاش کرنے یا منتخب کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ دی جانے والی معلومات مستند اور قابلِ فہم ذرائع کی بنیاد پر مرتب ہو۔ تاہم مختلف زبانوں، ثقافتوں اور روایات کے باعث بعض ناموں کے معانی یا تشریحات میں معمولی فرق پایا جا سکتا ہے۔ اس لیے کسی نام کو حتمی طور پر منتخب کرنے سے پہلے مستند اسلامی علماء یا قابلِ اعتماد علمی مراجع سے بھی تصدیق کر لینا بہتر ہے۔

بچے کا نام رکھنے کا اسلامی طریقہ

اسلامی طریقہ یہ کہ جب بچہ/بچی پیدائش کے بعد ساتوں دن اسلامی، اچھا اور مثبت رکھنا سنت ہے۔ کیونکہ حدیث میں آتا ہے جس کا مہفوم ہے کہ جب بچہ پیدا ہو تو ساتوں دن اس بچے کے سر کے بال منڈوانا، عقیقے کے ساتھ ساتھ اچھا اور مثبت نام رکھنا۔ لکین بچے یا بچی کا نام اس کی پیدائش کے دن بھی رکھ سکتے ہیں کیونکہ اس کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔

بچے کی پیدائش کے بعد جلد از جلد مناسب نام رکھنا بہتر سمجھا جاتا ہے۔ بعض گھرانوں میں پیدائش کے دن ہی نام رکھ دیا جاتا ہے، جبکہ بہت سے لوگ ساتویں دن عقیقہ کے موقع پر بچے کا نام رکھتے ہیں۔ نام کا انتخاب کرتے وقت انبیائے کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن اور دیگر نیک شخصیات کے ناموں کو ترجیح دینا ایک اچھی تجویز ہے۔ یہ بھی حدیث میں آتا ہے جس کا مہفوم کہ اپنے بچوں کا نام انبیائے کرام علیہم السلام کے ناموں پر رکھا کرو۔ اسی طرح ایسے نام بھی پسند کیے جاتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی بندگی کو ظاہر کریں، جیسے عبداللہ اور عبدالرحمن۔

اگر کسی نام کے معنی یا اس کی شرعی حیثیت کے بارے میں شک ہو تو بہتر ہے کہ مستند اسلامی عالم یا معتبر اسلامی کتاب سے رہنمائی حاصل کی جائے۔ اچھا نام بچے کی شخصیت کا ایک خوبصورت حصہ ہوتا ہے اس لیے سوچ سمجھ کر اور اچھے معنی والا نام منتخب کرنا بہتر فیصلہ ہے۔

نوٹ: یہ معلومات صرف عمومی آگاہی کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔ کسی مخصوص نام کے شرعی حکم یا فتویٰ کے لیے مستند اسلامی عالم سے رجوع کرنا چاہیے۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

کیا نام کا مطلب اچھا ہونا ضروری ہے؟
جی بلکل! اسلام اچھے ناموں پر زیادہ زور دیتا ہے خاص کر اسلامی اور مثبت ناموں پر۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! اپنے بچوں کے نام انبیاء علیہ السلام کے ناموں پر رکھا کرو۔
لڑکے اور لڑکی کے نام میں کیا فرق ہوتا ہے؟
لڑکے اور لڑکیوں کے ناموں میں معنی، انداز اور زبان کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ اس لیے لڑکوں کے لیے مردانہ اور لڑکیوں کے لیے زنانہ نام رکھے جاتے ہیں تاکہ مرد اور عورت میں فرق معلوم ہو سکے۔
عربی نام کا فارسی نام سے کیا فرق ہے؟
عربی نام عربی زبان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان میں سے بہت سے نام قرآن کریم اور اسلامی تاریخ میں ملتے ہیں، جبکہ فارسی نام فارسی زبان سے ماخوذ ہوتے ہیں اور زیادہ تر اپنی ثقافتی اور ادبی روایات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ دونوں زبانوں میں اچھے معنی والے نام رکھنا پسندیدہ ہے۔