UrduMove.com

مفت ٹول

وزن کنورٹر

من، سیر، تولہ، کلوگرام، گرام اور پاؤنڈ سب ایک جگہ، اُردُو میں

اوپر مقدار اور یونٹ منتخب کریں
فوری حوالہ جدول
یونٹ کلوگرام میں گرام میں
1 تولہ0.01166 KG11.66 گرام
1 چھٹانک0.0583 KG58.31 گرام
1 سیر0.933 KG933 گرام
1 من37.32 KG37,324 گرام
1 کلوگرام1 KG1000 گرام
1 پاؤنڈ0.4536 KG453.6 گرام
پاکستانی روایتی پیمانوں کے معیاری وزن پر مبنی ہیں۔ ایک سیر = 933 گرام، ایک من = 40 سیر، ایک تولہ = 11.66 گرام، ایک چھٹانک = 5 تولہ۔
وزن کنورٹر ٹول کی معلومات

وزن کنورٹر یہ ایک ایسا ٹول ہے کہ یہاں آپ کسی بھی اکائی کو کسی دوسری اکائی کے ساتھ تبدیل کرسکتے ہیں۔ زیادہ ترلوگ کلوگرام اور گرام ہی استمال کرتے ہیں۔ مگرپاکستان اوربھارت جیسے ممالک میں وہ ہی پرانے پیمانے من، سیر، تولہ اور چھٹانک آج بھی استمال ہوتے ہیں۔ خاص کر سونے، چاندی اور روز مرہ کی خریدوفروخت میں۔ یہ ٹول نئے، پرانے سب ہی پیمانوں کو باآسانی سمجھنے اور تبدیل کرنے کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔ مثلاً آپ توولہ کوگرام میں، کلو کو پاؤنڈ میں یا پھر من کو کلو وغیرہ میں باآسانی تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف حساب کتاب آسانی ہوتی ہے بلکہ وقت بھی بچتا ہے۔

اس وزن کنورٹر کو ہرطرح کے طبقے کے لیے ہی بنایا گیا ہے جس سے لوگوں کا فائدہ ہو۔ خاص کر طلبہ اور تاجروں حضرات کے لیے جو روزانہ حساب کتاب کرتے ہیں۔ اس ٹول کے ذریعے بغیر کسی الجھن کے صحیح مقدار سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔

یہ ٹول کس طرح استعمال کریں؟

اس ٹول میں آپ اپنی مرضی کا کوئی بھی عدد لکھ سکتے ہیں۔ جو کہ اوپر ایک خانہ دیا گیا ہے ساتھ ہی ایک لسٹ بھی موجود ہے جس میں مختلف اکائیاں شامل ہیں۔ اس لسٹ میں سے آپ کسی بھی اکائی کو منتخب کر سکتے ہیں جس سے آپ جس بھی عدد کی مقدارکو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اب سب سے پہلے آپ کو مقدار والے خانے میں کوئی عدد درج کرنا ہوگا پھر اس کے ساتھ جوموجود لسٹ میں سے اپنی مرضی کی اکائی منتخب کریں۔ اس کے بعد نیچے ایک دیے گئے بٹن دیا گیا ہے اس پر کلک کریں۔ تو فوراً آپ مرضی کے حساب سے اکائی کی مقدار تبدیل ہو جائے گی۔

پاکستانی روایتی وزن کے پیمانے

پاکستانی ثقاف میں وزن کے پیمانے برصغیر کی بہت ہی قدیم اور تاریخی پیمائش کے نظام سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ پیمانے آج بھی کئی علاقوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ خاص کر سونے، چاندی، اجناس اور روزمرہ کی خرید و فروخت میں۔ ان میں من، سیر، تولہ اور چھٹانک جیسے پیمانے شامل ہیں۔ جو مختلف مقداروں کو ناپنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ جدید دور میں اگرچہ کلوگرام اور گرام کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے مگر روایتی پیمانے آج بھی اپنی جگہ اہمیت کے حامل ہیں اور ماضی کی ثقافتی وراثت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ان پیمانوں کا کہاں کہاں استعمال ہوتا ہے؟

  • سونا چاندی کے کاروبار میں
  • ناپ تول میں جیسے گندم، چاول اور آٹا وعیرہ میں
  • پرانے دور کی دکانوں اور منڈیوں میں
  • دیہاتی علاقوں میں روایتی پیمانوں کا رواج
  • زرعی اجناس کی تجارت میں من کا استعمال

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

ایک من میں کتنے کلوگرام ہوتے ہیں؟
ایک من میں 40 کلوگرام ہوتے ہیں۔
تولہ اور گرام میں کیا فرق ہے؟
تولہ ایک روایتی اکائی ہے۔ جبکہ گرام جدید بین الاقوامی اکائی ہے۔ اور 1 تولہ تقریباً 11.66 گرام کے برابر ہوتا ہے۔
ایک سیر میں کتنے تولہ ہوتے ہیں؟
1 سیر میں تقریباً 80 تولے ہوتے ہیں۔
پاؤنڈ اور کلوگرام میں کیا فرق ہے؟
پاؤنڈ اور کلوگرام دونوں وزن کی اکائیاں ہیں، لیکن 1 کلوگرام تقریباً 2.2 پاؤنڈ کے برابر ہوتا ہے اور کلوگرام میٹرک سسٹم جبکہ پاؤنڈ امپیریل سسٹم میں استعمال ہوتا ہے۔
چھٹانک کیا ہوتی ہے؟
چٹانک (چھٹانک) پاکستان بھارت جیسے ماملک کی ایک روایتی وزن کی اکائی ہے جو سیر سے چھوٹی ہوتی ہے۔ اور عام طور پر 1 سیر = 16 چھٹانک کے برابر ہوتا ہے۔